உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی ولی عہد کا بڑا اعلان، اگر ایران کے خلاف نہیں اٹھایا یہ قدم تو مہنگا ہو جائے گا تیل

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے نتیجے میں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا اور وہ اپنے علاقائی حریف کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لئے غیر فوجی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      الریاض۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ روز سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹس کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ’ ’ اگر دنیا ایران کو روکنے کے لیے مستحکم اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو آنے والے وقت میں ہم مزید کشیدگیاں دیکھیں گے جس سے عالمی مفادات کے لئے خدشات پیدا ہوں گے‘‘۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے نتیجے میں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا اور وہ اپنے علاقائی حریف کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لئے غیر فوجی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔

      فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد نے کہا کہ’ ’ تیل کی فراہمی متاثر ہوگی اور تیل کی قیمتیں ناقابل تصورحد تک بلند ترین سطح تک پہنچ جائیں گی جو ہم نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی ہوں گی‘‘۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ عالمی معیشت کے لئے تباہ کن ہوگی۔

      انہوں نے کہا کہ ’’ یہ خطہ عالمی توانائی کی 30 فیصد فراہمی، 20 عالمی تجارتی گزرگاہوں، دنیا کی پانچ فیصد مجموعی پیداوار کی نمائندگی کرتا ہے، تصور کریں کہ یہ تینوں چیزیں رک جائیں تو کیا ہوگا‘‘۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ’ ’ اس کا مطلب ہے کہ یہ جنگ سے صرف سعودی عرب یا مشرق وسطیٰ کے ممالک ہی نہیں بلکہ عالمی معیشت تباہ ہوجائے گی‘‘۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے تیل کے مراکز پر کیا جانے والا حملہ بیوقوفانہ تھا۔

      خیال رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے مذکورہ حملہ کا الزام ایران پر عائد کیا تھا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے تیل کے ذخائر کو نقصان پہنچا تھا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ’ ’ اس کا کوئی اسٹریٹیجک مقصد نہیں ہے، کوئی بیوقوف عالمی سپلائز کے 5 فیصد پر حملہ کرے گا، اس کا واحد اسٹریٹیجک مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ بیوقوف ہیں اور انہوں نے ایسا کیا‘‘۔
      First published: