کیا آپ جانتے ہیں وہ 7 کام جو دیگر ممالک میں ہیں معمولی، لیکن دبئی میں مل سکتی ہے جیل سے لے کر پھانسی تک کی سزا
یہاں کی انتظامیہ کی جانب سے کچھ قوانین بنائے گئے ہیں جو دوسرے ممالک میں عام بات ہو سکتی ہے، لیکن یہاں انہیں نہ ماننے پر آپ جیل تک جا سکتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 13, 2018 12:58 PM IST

یہاں کی انتظامیہ کی جانب سے کچھ قوانین بنائے گئے ہیں جو دوسرے ممالک میں عام بات ہو سکتی ہے، لیکن یہاں انہیں نہ ماننے پر آپ جیل تک جا سکتے ہیں۔
دنیا کے سب سے خوبصورت ممالک کی فہرست میں سے ایک ہے دبئی۔ برج الخلیفه، ڈیزرٹ سفاری، سونے کا بازار، مریکل گارڈن، ڈانسنگ فاونٹین اور نہ جانے کتنی ایسی جگہیں ہیں جو اپنی خوبصورتی سے آپ کو حیران کر دیں گی۔ دبئی گھومنے کے لئے سب سے پسندیدہ ممالک میں سے ایک ہے۔
باوجود اس کے متعدد قوانین کے سبب اس ملک میں آپ پریشان بھی ہو سکتے ہیں۔ یہاں کی انتظامیہ کی جانب سے کچھ قوانین بنائے گئے ہیں، جو دوسرے ممالک میں عام بات ہو سکتی ہے، لیکن یہاں انہیں نہ ماننے پر آپ جیل تک جا سکتے ہیں۔
آپ کپل ہیں، شادی شدہ ہیں یا بچے بھی ہیں تو بھی آپ عوامی مقامات پر بوسہ یا گلے نہیں لگ سکتے۔ یہاں تک کہ اپنے پارٹنر کا ہاتھ پکڑنا بھی یہاں جرم ہے۔
یہاں گالی دینا یا اشاروں سے سمجھانا دونوں ہی جرم ہیں۔ آپ کو کسی پر غصہ آرہا ہے تو بھی خود پر قابو کرنا ضروری ہے۔

اگر آپ اپنے بوائے فرینڈ، گرل فرینڈ یا کسی مخالف جنس کے کسی دوست کے ساتھ دبئی جانا چاہتے ہیں تو ہوٹل میں الگ الگ کمرے لیں، یہاں ساتھ رہنا جرم مانا جائےگا۔

یہاں عوامی جگہوں پر شراب پینا یا شراب پی کر عوامی مقامات پر جانا دونوں ہی قانون کے خلاف ہے۔

یہاں آپ عوامی مقامات پر ڈانس نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کا من کر رہا ہے کہ رقص کریں تو اس کے لئے کسی نائٹ کلب کا رخ کریں۔

منشیات کے استعمال پر دبئی انتظامیہ بےحد سخت ہے۔ یہاں ڈرگس لینے، خریدنے یا بیچنے پر پھانسی کی سزا ہے۔

اگر آپ عرب ممالک کے لئے کچھ بھی مخالف لکھتے ہیں تو آپ کو جیل جانا پڑےگا۔ اس کے لئے یہاں کے قانون بہت سخت ہیں۔
