ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سرحدی تنازعہ پرکہا- ہندوستان-چین کے درمیان بڑھ گئی ہےکشیدگی، دونوں ممالک سے کر رہے ہیں بات

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین حالیہ پرتشدد جھڑپوں کے بعد امریکہ دونوں ممالک کے مابین جاری تنازعات کے حل میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

  • Share this:
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سرحدی تنازعہ پرکہا- ہندوستان-چین کے درمیان بڑھ گئی ہےکشیدگی، دونوں ممالک سے کر رہے ہیں بات
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سرحدی تنازعہ پرکہا- ہندوستان-چین کے درمیان بڑھ گئی ہےکشیدگی

واشنگٹن،(اسپوتنک): امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین حالیہ پرتشدد جھڑپوں کے بعد امریکہ دونوں ممالک کے مابین جاری تنازعات کے حل میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہفتہ کی شام آکلینڈ کے شہر ٹلسا سٹی میں ریلی سے خطاب کے لئے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’’یہ بہت مشکل صورتحال ہے۔ ہم ہندوستان سے بات کر رہے ہیں۔


ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم چین سے بات کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو ایک بڑی پریشانی ہے۔ وہ لوگ مار پیٹ پر اتر آئے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں۔ ہم ان کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز مشرقی لداخ کی وادیٔ گلوان میں پرتشدد جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ چین نے اس جھڑپ میں مارے جانے والے اپنے فوجیوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کئے ہیں۔


ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین حالیہ پرتشدد جھڑپوں کے بعد امریکہ دونوں ممالک کے مابین جاری تنازعات کے حل میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین حالیہ پرتشدد جھڑپوں کے بعد امریکہ دونوں ممالک کے مابین جاری تنازعات کے حل میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔


حالات پر امریکہ کی نظر

واضح رہے کہ گززشتہ کچھ دنوں پہلے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ اس تازہ سانحہ پر ان کی نظر ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو گزشتہ ہفتے چین میں تھے۔ وہاں انہوں نے چین کے بڑے ڈپلومیٹ یانگ ریچی سے ملاقات کی۔ لداخ میں ہندوستانی فوجیوں کے شہید ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ’ہم چین کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد ہندوستان کے شہیدوں کے تئیں اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم فوجیوں کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور برادری کو یاد رکھیں گے، کیونکہ وہ دکھی ہیں۔
First published: Jun 21, 2020 09:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading