عمران خان نے کیا بڑا انکشاف! آخر دائیں ٹانگ سے تین گولیاں کیسے نکالیں گئی؟ جانیے تفصیلات
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو
عمران خان نے کہا یہ سب اس وقت شروع ہوا جب مجھے معزول کر دیا گیا اور اس کے بعد سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ میری پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی، لیکن اس کے بجائے جو ہوا وہ یہ تھا کہ ایک بڑا عوامی ردعمل سامنے آیا اور میری پارٹی کو بے پناہ حمایت حاصل ہوئی۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران حملے کے بعد ان کی دائیں ٹانگ پر تین گولیاں لگی تھیں، جنھیں اب نکال دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے یہ دعوے لاہور کے زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ سے سی این این کے بیکی اینڈرسن کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
سی این این نے عمران خان کے حوالے سے بتایا کہ میری دائیں ٹانگ سے تین گولیاں نکالیں گئی۔ بائیں جانب کچھ چھینٹے تھے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ انہیں کیا معلومات ملی ہیں اور کس کے ذریعے ملی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اندر سے ملی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یاد رکھیں! میں ساڑھے تین سال اقتدار میں تھا۔ میرے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطے ہیں، مختلف ایجنسیاں جو کام کرتی ہیں، مجھے اس بارے میں علم ہے۔ عمران خان نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف قتل کی پوری سازش دو ماہ قبل تیار کی گئی تھی۔ عمران خان نے کہا یہ سب اس وقت شروع ہوا جب مجھے معزول کر دیا گیا اور اس کے بعد سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ میری پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی، لیکن اس کے بجائے جو ہوا وہ یہ تھا کہ ایک بڑا عوامی ردعمل سامنے آیا اور میری پارٹی کو بے پناہ حمایت حاصل ہوئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے ان پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن وہ یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کہ یہ ایک مذہبی جنونی نے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک منصوبہ بند قتل کی کوشش تھی۔ میں نے پہلے ہی نشر کیا اور خبردار کیا کہ ایسا ہی ہوگا۔ اس سے قبل پیر کو عمران خان نے ملک کے صدر عارف علوی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اختیار کے غلط استعمال اور آئین و قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کریں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔