بینکاک۔ تھائی لینڈ میں ہر سال ایسی ریس ہوتی ہے جو دنیا میں کہیں نہیں ہوتی۔ یہاں سال میں ایک بار تقریبا 40 کسان کھیت کی جتائی کرنے والے اپنے ہل کے ساتھ پانی اور کیچڑ سے بھرے ٹریک پر ریس لگاتے ہیں۔ خاص بات تو یہ ہے کہ یہ ریس صرف 300 میٹر لمبی ہوتی ہے، پر ہوتی انتہائی دلچسپ ہے۔
تھائی لینڈ میں یہ ریس دارالحکومت بینکاک سے 40 کلومیٹر دور پتھمتھنی ریاست میں ہوتی ہے۔ جس میں 300 طویل ٹریک (یہ ٹریک کیچڑ اور گندے پانی سے بھرا ہوا کھیت ہوتا ہے) پر ریس لگائی جاتی ہے۔ اس ریس میں زیادہ سے زیادہ 40 کسان ہی حصہ لیتے ہیں۔ اس ریس کے آرگنائزر سومئی گیستھونگ نے کہا کہ یہ ریس ہم کسانوں کے لئے لگاتے ہیں تاکہ وہ کھیل کود میں حصہ لے کر خود کو ترو تازہ محسوس کر سکیں۔
سومئی گیستھونگ کا کہنا ہے کہ ہر وقت کھیتی کا موسم تو ہوتا نہیں ہے، نہ ہی ہر وقت مصروفیت ہوتی ہے۔ ایسے میں خالی وقت میں اس ریس کے انعقاد سے ہم لطف اندوز تو ہوتے ہی ہیں، ساتھ ہی ذہنی طور پر سکون بھی پاتے ہیں۔ اس ریس میں حصہ لے چکے چھتری کمبیائی کہتے ہیں کہ تمام لوگ یہاں کسان ہوتے ہیں۔ ہم اپنا کام ختم کرکے مزے کرنے آتے ہیں۔
اس ریس کے فاتح کو انعام میں 40 یورو یعنی 2000 تھائی کرنسی کے ساتھ ہی ٹرافی ملتی ہے، تو رنر اپ کو 30 یورو یعنی 1500 تھائی کرنسی۔ تیسرے مقام پر رہنے والے شرکا کو 20 یورو یعنی 1000 تھائی کرنسی ملتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔