ہوم » نیوز » عالمی منظر

56 سالہ شخص نے آبروریزی کے بعد 84 خواتین کا ہتھوڑوں اور پیچکس سے کیا قتل ، جان کر پولیس کے بھی اڑ گئے ہوش

پوپ کوو کے معاملہ کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ پوپ کوو کا شکار بنیں خواتین کی اصل تعداد 100 سے زیادہ ہے اور شاید یہ تعداد 200 کے قریب بھی ہوسکتی ہے ۔

  • Share this:
56 سالہ شخص نے آبروریزی کے بعد 84 خواتین کا ہتھوڑوں اور پیچکس سے کیا قتل ، جان کر پولیس کے بھی اڑ گئے ہوش
56 سالہ شخص نے آبروریزی کے بعد 84 خواتین کا ہتھوڑوں اور پیچکس سے کیا قتل ، کھلا راز تو سب کے اڑ گئے ہوش

روس میں ایک سرپھرے سیریل کلر نے 84 خواتین کا قتل کرنے کی بات کا اعتراف کیا ہے ۔ یہ قتل اس نے ہتھوڑوں اور پیچکس کی مدد سے کیا تھا ۔ میخائل پوپ کوو نام کا یہ سیریل کلر روس کا ایک سابق فوجی اہلکار ہے ، جس کو ویئر وولف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اس سیریل کلر پر دو مرتبہ 18 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کی آبروریزی اور قتل کیلئے مقدمہ ہوچکا ہے ۔ اس نے زیادہ تر خواتین کا قتل 1992 سے 2010 کے درمیان کیا تھا اور ابھی تک پولیس کے مطابق قتل کی آفیشیل تعداد 81 ہے ۔


پوپ کوو کے معاملہ کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ پوپ کوو کا شکار بنیں خواتین کی اصل تعداد 100 سے زیادہ ہے اور شاید یہ تعداد 200 کے قریب بھی ہوسکتی ہے ۔ قتل کے تازہ معاملات میں جرائم کی جانچ کیلئے پوپ کوو کو اس کی جیل سے 2900 میل مشرق میں اس کی جائے پیدائش ارکوتسک علاقہ میں بھیج دیا گیا ہے ۔ قتل کے یہ معاملات تاریخی ہیں اور 1995 اور 1998 کے ہیں ۔


روسی جانچ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے قتل اور جرائم کا لکھ کر اعتراف کیا ہے ۔
روسی جانچ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے قتل اور جرائم کا لکھ کر اعتراف کیا ہے ۔


56 سالہ اس سرپھرے قاتل نے ایک ڈراونے ویڈیو میں ایک خاتون کا قتل کرنے کی بات کا اعتراف کیا ہے ، جس کو اس نے کارل مارکس اسٹریٹ پر اپنے آبائی شہر سے اٹھایا تھا ۔ اس ویڈیو میں اس کو جنگل میں اس جگہ کو دکھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں اس نے آبروریزی کے بعد اس خاتون کا قتل کردیا تھا ۔ پوپ کوو نے ایک جاسوس سے کہا کہ اس نے اس خاتون کو جنسی تعلقائم قائم کرنے کیلئے مجبور کیا ، جس پر دونوں کے درمیان تنازع ہوگیا اور اس نے غصہ میں اس خاتون کا قتل کردیا ۔

روسی جانچ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے قتل اور جرائم کا لکھ کر اعتراف کیا ہے ۔ روسی جانچ کمیٹی نے کہا کہ افسران ثبوت اکٹھا کرنے کے مقصد سے ضروری جانچ کررہے ہیں ۔ گیارہ مہینے پہلے جانچ افسر لیفٹیننٹ کرنل ایورجے چیوسکی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پوپ کوو نے 200 لوگوں کا قتل کیا ہے اور 100 سے زیادہ جرائم کئے ہیں ۔ 81 قتل کے الزامات ثابت ہونے کے بعد پوپ کوو نے پولیس کو متاثرین کی کل تعداد بتانے سے انکار کردیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 24, 2020 10:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading