امریکہ میں ہزاروں خواتین انتخابات سے قبل اسقاط حمل کے حقوق کے مظاہروں میں شامل، آخر کیا ہے معاملہ؟
سپریم کورٹ نے جون میں اسقاط حمل کے حقوق کے کئی دہائیوں سے جاری وفاقی تحفظ کو ختم کر دیا،
کچھ جوابی مظاہرین نے اپنی موجودگی کو ظاہر کیا، ان میں سے کچھ نے ہجوم پر زور دیا کہ وہ یسوع مسیح کو تلاش کریں، جب کہ دوسروں نے نعرہ لگایا کہ اسقاط حمل قتل ہے۔ اسی طرح کی ریلیاں نیویارک اور ڈینور، کولوراڈو سمیت شہروں میں بھی نکالی گئیں۔
امریکہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل کے وفاقی حق کو کالعدم قرار دینے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں جاری ہیں۔ ووٹروں سے اگلے ماہ ہونے والے اہم وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک کی ’نیلی لہر‘ میں حصہ لینے کی اپیل کرنے کے لیے ہفتے کے روز امریکہ بھر کے شہروں میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔
واشنگٹن میں زیادہ تر خواتین کے ہجوم نے مارچ کرتے ہوئے ہم واپس نہیں جائیں گے کے نعرے لگائے۔ انہوں نے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جس میں ’نسائی حریت کا نعرہ لکھا ہوا ہے اور لوگوں سے خواتین کے حقوق کو بچانے کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی گئی۔ ایک 18 سالہ طالبہ ایملی بوبل نے اے ایف پی کو بتایا کہ میں کسی اور وقت پر واپس جانا نہیں چاہتی۔ یہ ایک طرح کی مضحکہ خیز بات ہے کہ ہمیں ابھی بھی 2022 میں ایسا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ قدامت پسندوں کی اکثریت والی ہائی کورٹ اگلی بار ہم جنس شادی کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ 70 سالہ کمبرلی ایلن نے کہا کہ ہم میں سے اکثریت جمہوریت کے لیے لڑنے اور لوگوں کی جسمانی خود مختاری، خواتین اور مردوں کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کانگریس پر اپنا تنگ کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے لڑ رہے ہیں، وسط مدتی انتخابات ایسے حقوق کے مستقبل پر فیصلہ کن اثر ڈال سکتے ہیں۔ متعدد مارچ کرنے والوں نے بازو پر پٹیاں یا سبز رنگ کا سکارف پہنا ہوا تھا، یہ رنگ اسقاط حمل کے حقوق کی علامت ہے۔
کچھ جوابی مظاہرین نے اپنی موجودگی کو ظاہر کیا، ان میں سے کچھ نے ہجوم پر زور دیا کہ وہ یسوع مسیح کو تلاش کریں، جب کہ دوسروں نے نعرہ لگایا کہ اسقاط حمل قتل ہے۔ اسی طرح کی ریلیاں نیویارک اور ڈینور، کولوراڈو سمیت شہروں میں بھی نکالی گئیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔