உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایتھوپیائی فوج کا ہیلی کاپٹر ہوا حادثے کا شکار، تین افراد ہلاک اور 10 زخمی

    یو این آئی سے لی گئی تصویر

    یو این آئی سے لی گئی تصویر

    ہیلی کاپٹر جنوبی سوڈان کی سرحد کے نزدیک واقع متنازعہ علاقہ ابئی کے نزدیک سنیچر کو حادثے کا شکار ہوگیا جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور 10 دیگر زخمی ہوگئے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اقوام متحدہ امن مشن کا حصہ ایتھوپیائی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جنوبی سوڈان کی سرحد کے نزدیک واقع متنازعہ علاقہ ابئی کے نزدیک سنیچر کو حادثے کا شکار ہوگیا جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

      اقوام متحدہ عبوری سلامتی دستہ (یونسفا) نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ایتھوپیائی فوج کا ہیلی کاپٹر جس میں 23 لوگ سوار تھے، سنیچر کو علی الصبح یونسفا احاطے میں حادثے کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ ٹیم کے تین اہلکاروں کی موت ہوگئی۔ حادثے میں 10 لوگ سنگین طور سے زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت نازک ہے‘‘۔
      اپنے سرکاری فیس بک سائٹ پر جاری بیان میں یونیسفا نے بتایا کہ حادثے کی صحیح وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ یونیسفا کے سربراہ اور دستہ کے کمانڈر میجر جنرل گبرے ویلڈجگو نے کہا ہے کہ اس حادثے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔
      First published: