اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکہ کے تین سائنس دانو کو طب کا نوبل انعام

     امریکہ میں پیدا ہونے والے تین سائنس دانوں جیفری ہال، مائیکل روس بیش اورمائیکل ینگ کو آج میڈیسن (طب) کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے لیے 2017 کا نوبل انعام دیئے جانے کا اعلان کیاگیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسٹاک ہوم: امریکہ میں پیدا ہونے والے تین سائنس دانوں جیفری ہال، مائیکل روس بیش اورمائیکل ینگ کو آج میڈیسن (طب) کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے لیے 2017 کا نوبل انعام دیئے جانے کا اعلان کیاگیا۔ سویڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں واقع نوبل اسمبلی نے آج اپنے اعلانیہ میں بتایا کہ مسٹر ہال، روس بیش اور ینگ کو انسانی جسم کی بیالوجیکل کلاکس (زندہ وجود میں کارفرما نظام حیات) کو کنٹرول کرنے والے سالماتی نظام کی دریافت کے لیے میڈیسن کا نوبل انعام دیا جائے گا۔ ان کی دریافتوں سے پتہ چلتا ہے کہ پیڑ پودے، جانور اور انسان کرہ ارض پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے اپنی نامیاتی لے کس طرح طے کرتے ہیں۔
      ہر سال نوبل انعام کے لیے سب سے پہلے میڈیسن کا انتخاب کیا جاتا ہے اور اس کے تحت 90 لاکھ سویڈش کراون (گیارہ لاکھ ڈالر) کی رقم دی جاتی ہے۔ نوبل انعامات کا آغاز ڈائنامائٹ کے موجد القرڈ نوبل کی وصیت کے مطابق 1901 میں ہوا تھا، اس کے تحت ہر سال میڈیسن، ادب، فزکس، کیمسٹری اور امن کے شعبہ میں ممتاز کارناموں کے لیے انعامات کا اعلان کیا جاتا ہے۔
      First published: