ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی میں ٹرین پٹری سے اتری، 10 کی موت، 73زخمی، صدر اردگان کا اظہار تشویش

ترکی میں اتوار کو ایک ٹرین کے پٹری سے اترجانے کی وجہ سے دس لوگوں کی موت اور 73دیگر زخمی ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 09, 2018 11:22 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترکی میں ٹرین پٹری سے اتری، 10 کی موت، 73زخمی، صدر اردگان کا اظہار تشویش
فوٹو کریڈٹ: بی بی سی

انقرہ: ترکی میں اتوار کو ایک ٹرین کے پٹری سے اترجانے کی وجہ سے دس لوگوں کی موت اور 73دیگر زخمی ہوگئے۔ خبر کے مطابق ٹرین میں 370 مسافرین تھے۔ علاوہ ازیں نجی ٹیلی ویژن چینل سی این این ترک نے یہ اطلاع دی ہے کہ حادثہ ایک پل ٹوٹ جانے سے پیش آیا ہے۔ تاہم تیکر داغ کے گورنر محمد چیلان نے کہا ہے کہ حادثہ نا موافق موسمی حالات کے سبب پیش آیا جس میں پٹریاں اکھڑ گئیں جس کی وجہ سے ٹرین کےچھ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔


ترک میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد پڑی کے ارد گرد کیچڑ تھا جس کی وجہ سے ٹرین ممکنہ طور پر پڑی سے اتر گئی۔


صدر رجب طیب اردوغان کو اس ٹرین حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ انھوں نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


 
First published: Jul 09, 2018 11:02 AM IST