اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جاری کی رپورٹ، شہباز اور عمران حکومت پہلے سے زیادہ بدعنوان

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جاری کی رپورٹ، شہباز اور عمران حکومت پہلے سے زیادہ بدعنوان

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جاری کی رپورٹ، شہباز اور عمران حکومت پہلے سے زیادہ بدعنوان

    سی پی آئی 2022 کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے بھی اپنے شماریاتی لحاظ سے نمایاں کمی کا رجحان جاری رکھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Islamabad
    • Share this:
      جرمن کی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) ادارے نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ جس میں شہباز شریف اور عمران خان کی قیادت والی حکومتوں کے تحت پاکستان پہلے کے مقابلے میں زیادہ بدعنوان پایا گیا۔  ٹی آئی پاکستان کے صدر نے ایک پریس اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان کااسکور 27 ہوگیا ہے۔

      سی پی آئی نے جاری کی رپورٹ

      ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے منگل کو انٹرنیشنل کرپشن پر 2022 کرپشن پرسپشن انڈیکس (سی پی آئی) رپورٹ جاری کی تھی۔ جس میں پاکستان کو ان 10 ممالک میں نامزد کیا، جنہوں نے سی پی آئی اسکور میں اہم گراوٹ درج کی ہے۔ پاکستان کا 2022 سی پی آئی اسکور 2021 میں 28 کے مقابلے میں 27 ہے۔ حالانکہ ٹی آئی کی جانب سے اپنی 2022 کی رپورٹ میں نوٹس کیے گئے مجموعی 180 ملکوں میں سے پاکستان کی رینک 140 پر بنی ہوئی ہے۔ بتادایں کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ہر سال بدعنوانی سے جڑے اعدادوشمار پررپورٹ جاری کرتی ہے۔ اس میں دنیا کے ملکوں کی حالت کا ذکر ہوتا ہے اور ادارہ بدعنوانی کی صورتحال کے مطابق ملکوں کی فہرست بناتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      سعودی معیشت کادنیاکی بڑی معیشتوں سےمقابلہ، کیاغیرتیل پرمبنی معیشت بدلی گی سعودی کامستقبل؟

      یہ بھی پڑھیں:

      پاکستان اپنی بدحالی کاخود ذمہ دار، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

      خیبرپختونخوا میں اوور لوڈ کشتی الٹنے سے بھیانک حادثہ، مرنے والوں کی تعداد 49 ہو گئی

      بدعنوانی اور سماجی اصلاحات کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے تھے عمران خان

      سی پی آئی 2022 کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے بھی اپنے شماریاتی لحاظ سے نمایاں کمی کا رجحان جاری رکھا۔ یہ صرف 27 پوائنٹس تک گرا ہے، جو کہ سیاسی بحران کے درمیان 2012 کے بعد سے اس کا سب سے کم اسکور ہے۔ عمران خان بدعنوانی سے نمٹنے، سماجی اور اقتصادی اصلاحات کو فروغ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار میں آئے، لیکن 2018 میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد بھی معاشی، سماجی اور کرپشن میں بہتری نہیں کر سکے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: