ہوم » نیوز » عالمی منظر

خالدہ ضیاء کے خلاف ملک سے غداری کا معاملہ

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اوراپوزیشن بنگلہ نیشنلسٹ پارٹی کی صدر خالدہ ضیا کو آج عدالت میں ملک سے غداری کے معاملے میں عدالت میں حاضر ہونے اور الزامات کا جواب دینے کا حکم دیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 25, 2016 05:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خالدہ ضیاء کے خلاف ملک سے غداری کا معاملہ
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی صدر اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء: فائل فوٹو۔

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اوراپوزیشن بنگلہ نیشنلسٹ پارٹی کی صدر خالدہ ضیا کو آج عدالت میں ملک سے غداری کے معاملے میں عدالت میں حاضر ہونے اور الزامات کا جواب دینے کا حکم دیا گیا۔ عدالت کےاس حکم سے ان کے حامیوں میں ناراضگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔


ڈھاکہ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے خالدہ ضیاء کے خلاف معاملے کو سماعت کے لئے تسلیم کرلیا اور سابق وزیر اعظم کو تین مارچ کو حاضر ہونے کا حکم دیا۔ یہ معاملہ بنگلہ دیش کے ایک وکیل نے سپریم کورٹ میں اس شکایت کے ساتھ دائر کیا تھا کہ خالدہ ضیاء نے پچھلے ماہ اپنی تقریر میں 1971کی جنگ آزادی کے سلسلے میں منفی تبصرہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھاکہ 1971میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد کے سلسلے میں اختلاف ہے۔

First published: Jan 25, 2016 05:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading