ہوم » نیوز » عالمی منظر

برطانیہ کو یوروپی یونین سے الگ ہو جانا چاہئے:ٹرمپ

واشنگٹن۔ امریکہ کے آئندہ صدر کے عہدے کے انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے دوڑ میں سب سے آگے چل رہے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ ہو جانا چاہیے اور یہی اس کےلئے فائدہ مند ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 06, 2016 06:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برطانیہ کو یوروپی یونین سے الگ ہو جانا چاہئے:ٹرمپ
واشنگٹن۔ امریکہ کے آئندہ صدر کے عہدے کے انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے دوڑ میں سب سے آگے چل رہے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ ہو جانا چاہیے اور یہی اس کےلئے فائدہ مند ہے۔

واشنگٹن۔  امریکہ کے آئندہ صدر کے عہدے کے انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے دوڑ میں سب سے آگے چل رہے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ ہو جانا چاہیے اور یہی اس کےلئے فائدہ مند ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’میرا خیال ہے کہ یورپ کے لئے مائیگریشن ایک سنگین اور خوفناک مسئلہ ہے۔یورپی یونین اس کے لئے ذمہ دار ہے۔میری رائے میں برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ ہو جانا چاہئے، میں اس بات کی سفارش نہیں کر رہا ہوں بلکہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہوا تو میں نے کہہ دیا۔انہیں اس کا فیصلہ خود سے ہی لینا چاہئے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ برطانیہ آئندہ ماہ 23 جون کو یورپی یونین میں برقرار رہنے یا پھر باہر ہو جانے کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کرے گا۔

First published: May 06, 2016 06:08 PM IST