ہوم » نیوز » عالمی منظر

کم جونگ ان کے بیانات سے بھڑکے ٹرمپ ، سنگاپور میں ہونے والی ملاقات کی منسوخ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ 12 جون کو ہونے والی میٹنگ منسوخ کر دی ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: May 24, 2018 10:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کم جونگ ان کے بیانات سے بھڑکے ٹرمپ ، سنگاپور میں ہونے والی ملاقات کی منسوخ
فائل تصویر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ 12 جون کو ہونے والی میٹنگ منسوخ کر دی ہے۔ وہائٹ ہاؤس کی طرف سے آج جاری ایک خط میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ مسٹر کم جونگ کے نام ارسال کئے گئے خط میں ملاقات منسوخ کرنے کی وجہ غصے اور کھلی دشمنی کو بتایا گیا ہے۔

خط میں ٹرمپ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ "میں آپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے لئے کافی وقت سے متمنی تھا لیکن حال ہی میں آپ نے اپنے بیانات میں جس غصے اور کھلی دشمنی کا اظہار کیا اسے دیکھ کر میں محسوس کرتا ہوں کہ اس وقت اس میٹنگ میں حصہ لینا مناسب نہیں ہے"۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے کم جونگ سے ہونے والی ملاقات کو لے کر اگلے ہفتہ فیصلہ کرنے کی بات کہی تھی ۔ وہائٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ میٹنگ میں جاتے ہیں تو یہ شمالی کوریا کیلئے ایک بڑی بات ہوگی۔


First published: May 24, 2018 10:45 PM IST