ٹیسلا اور ٹوئیٹر کے سی ای او ایلن مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو گرفتار کیے جانے پر بھاری جیت کے ساتھ انہیں پھر سے منتخب کیا جاسکتا ہے۔ دراصل، ٹرمپ نے ہفتہ کو خود اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جلد ہی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیںمین ہٹن ضلع اٹارنی کے آفس کی جان سے لائے گئے ایک کیس میں منگل کو گرفتار کیے جانے کا اندیشہ ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اپنے حامیوں سے اپنی گرفتاری کی مخالفت کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسک نے ٹوئٹ کیا، ’اگر ایسا ہوتا ہے، تو ٹرمپ بھاری جیت کے ساتھ پھر سے منتخب کیے جائیں گے۔‘ ٹوئیٹر کے سی ای او نے فاکس نیوز کی ایک رپورٹ پر یہ ردعمل ظاہر کیا ہے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو جلد ’گرفتار‘ کیا جاسکتا ہے۔ سی این این کے مطابق، نیو یارک سٹی شہر، ریاستی اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہفتوں سے میٹنگ کر رہا ہے تاکہ ایڈلٹ فلم اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز پر مشتمل ہش-منی اسکیم کی ایک سال طویل تحقیقات کے سلسلے میں ٹرمپ پر ممکنہ فرد جرم عائد کرنے کی تیاری کیسے کریں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق، اس درمیان ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا ہے کہ انہیں فرد جرم اور ممکنہ الزامات کے بارے میں کیا معلومات دی گئی ہیں۔ تاہم، ان کی قانونی ٹیم توقع کر رہی ہے کہ ٹرمپ کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا اور اس سے نمٹنے کے لیے وہ پہلے سے ہی پردے کے پیچھے تیاری کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کہا کہ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس ان پر ہش منی کیس میں فرد جرم عائد کرنے جا رہا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے اس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دکھایا اور یہ نہیں بتایا کہ ان پر کیا الزامات عائد کیے جائیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔