ہوم » نیوز » عالمی منظر

جی -20 میں ٹرمپ نے پوتن سے کی تھی خفیہ ملاقات

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس ماہ کے شروع میں جرمنی میں ہوئی جی -20 کانفرنس کے دوران خفیہ ملاقات کی تھی۔

  • Share this:
جی -20 میں ٹرمپ نے پوتن سے کی تھی خفیہ ملاقات
رائٹرز

واشنگٹن۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس ماہ کے شروع میں جرمنی میں ہوئی جی -20 کانفرنس کے دوران خفیہ ملاقات کی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے آج اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 7 ،جولائی کو ٹرمپ اور پوتن کی دو گھنٹے 30 منٹ تک ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات کے دوران پوتن نے 2016 کے امریکی صدر کے انتخابات میں روسی مداخلت سے انکار کیا تھا۔ اگرچہ وائٹ ہاؤس نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کتنی لمبی ملاقات ہوئی تھی اور موضوع بحث کیا تھا۔

First published: Jul 19, 2017 03:55 PM IST