ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹرمپ کے تیور سخت، 30 لاکھ لوگوں کو ملک سے کریں گے باہر

واشنگٹن۔ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابات کے دوران اپنے وعدے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مقیم 20سے 30لاکھ تک غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 14, 2016 02:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹرمپ کے تیور سخت، 30 لاکھ لوگوں کو ملک سے کریں گے باہر
گیٹی امیجیز

واشنگٹن۔ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابات کے دوران اپنے وعدے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مقیم 20سے 30لاکھ تک غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔ مسٹر ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد ایک امریکی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں گزشتہ روزکہا کہ مجرموں اور جرا‏ئم پیشہ ریکارڈ رکھنے والے تارکین وطن کے خلاف کارروائی ان کی  پہلی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو سے متصل سرحد پر دیوار بنانے کے وعدے پر قائم ہیں اور دیوار کے ساتھ باڑ بھی لگائی جا سکتی ہے۔


دوسری جانب ایوان کے صدر اور ریپبلکن پارٹی کے لیڈر پال ریان نے کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کی انتخابی تشہیر میں اس بات پر زور دینے کے باوجود وہ بغیر دستاویزات والے تارکین وطن کو پکڑنے اور ان کے انخلاء کے لئے حوالگی فورس کا قیام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

First published: Nov 14, 2016 02:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading