ہوم » نیوز » عالمی منظر

جنوبی کوریا پر عائد میزائل سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کی منظوری

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی میزائل پے لوڈ صلاحیتوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔

  • Share this:
جنوبی کوریا پر عائد میزائل سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کی منظوری
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی میزائل پے لوڈ صلاحیتوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی ۔ مسٹر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے فون پر بات کی۔ اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پابندی ہٹنے سے جنوبی کوریا اب امریکہ سے کروڑ روپے کا ہتھیار خرید سکتا ہے۔

قبل ازیں اتوار کے روز شمالی کوریا نے ایک ہائی ٹیک اور انتہائی صلاحیت کا حامل ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ شمالی کوریا کی طرف سے کئے گئے اس تجربہ کے سلسلے میں عالمی سطح پر اس پر سخت تنقید کی گئی تھی ۔ اس تجربے کے بعد امریکہ نے شمالی کوریا کو فوجی ردعمل کے خلاف خبردار بھی کیا ہے۔

First published: Sep 05, 2017 08:09 PM IST