ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کی پیٹھ تھپتھپائی

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک احاطے پر سب سے بڑے غیر ایٹمی بم سے حملہ کرنے کے لئے اپنی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 15, 2017 05:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کی پیٹھ تھپتھپائی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، فائل فوٹو، رائٹرز

واشنگٹن۔  امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک احاطے پر سب سے بڑے غیر ایٹمی بم سے حملہ کرنے کے لئے اپنی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے افغانستان میں اس ’عظیم بم‘ کے استعمال کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے اس مہم کو کامیاب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ واقعی ایک اور کامیاب کام تھا۔ ہمیں اپنی فوج پر بہت فخر ہے‘‘۔


قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں امریکہ کے سب سے بڑے غیر ایٹمی بم ’جي بي يو -43‘ سے کئے گئے حملے میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے 36 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ امریکی وزارت دفاع پنٹاگن کے ترجمان آدم اسٹمپ نے بتایا تھا کہ سب سے پہلے اس 9،797 کلو گرام بم کا استعمال کیا گیا ہے اور اسے MC-130 ہوائی جہاز سے گرایا گیا تھا۔ یہ بم ننگرهار صوبے کے اچن ضلع میں گرایا گیا۔ افغانستان کے جس علاقے میں یہ بم گرایا، وہ پاکستان کی سرحد کے قریب ہے۔


First published: Apr 15, 2017 05:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading