Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    فلسطین۔ اسرائیل تنازع:ٹرمپ نے امن منصوبہ کا کیا اعلان،فلسطین نے کیا خارج

    ٹرمپ کے اس منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس منصوبے میں مغربی کنارے کی بڑی بستیوں پر اسرائلی اقتدار کو بھی تسلیم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

    • Share this:
    فلسطین۔ اسرائیل تنازع:ٹرمپ نے امن منصوبہ کا کیا اعلان،فلسطین نے کیا خارج
    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔

    ایک عرصے سے جس امن منصوبے کا انتظار دنیا کا تو وہ بلاخرمنظر عام پر آگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین ۔اسرائیل تنازع حل کرنے کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ٹرمپ کے اس منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس منصوبے میں مغربی کنارے کی بڑی بستیوں پر اسرائلی اقتدار کو بھی تسلیم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ٹرمپ نے اپنے اعلان کو غیر معمولی اور اہم پیش رفت قرار دیا۔منصوبے کے اعلان سے قبل صدر ٹرمپ نے اسرائیلی رہنما نیتن یاہو سے ملاقات کی ۔



    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مطابق فلسطینیوں کی اپنی ریاست ہوگی جو اپنے علاقے کو دوگنا کر سکتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل معاہدے کے عمل کی نگرانی کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی بنائیں گے۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کو کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مانا کہ نئے امن منصوبہ کے تحت وادیٔ اردن میں اسرائیل کی خودمختاری ہونی چاہئے۔


    حماس نے امریکہ کی طرف سے مغربی ایشیا کے لئے امن معاہدہ کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔مقامی نیوز ایجنسی نے اس کی اطلاع دی۔حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل هنیه نے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں امن کے لئے امریکی منصوبہ فلسطین کے قومی منصوبہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔


    یہ بھی پڑھیں :عمرعبداللہ کے متعلق ٹویٹ کرنے کے بعد تنازعہ میں تمل ناڈو بی جے پی یونٹ، ٹرول ہونے کے بعد ڈلیٹ کیاٹویٹ

    یہ بھی پڑھیں:ہندوستانی نظام پر مسلمانوں کے حاوی ہونے کا خوف بے بنیاد:نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی

    یہ بھی پڑھیں: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیرل اسمبلی میں لگائے گئے گورنر واپس جاؤ کے نعرے

     
    First published: Jan 29, 2020 10:52 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading