ہوم » نیوز » عالمی منظر

انتخابات میں شکست کے سبب مایوس ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع ایسپر کو ہٹایا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نیشنل کاؤنٹر اینٹی ٹیررازم سینٹر کے انتہائی معزز ڈائریکٹر کرسٹوفر سی ملر کو متفقہ طور پر سینیٹ نے قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا ہے ، جس پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’کرسٹوفر بہت اچھا کام کریں گے اور ایسپر کو اب ہٹا دیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 10, 2020 02:15 PM IST
  • Share this:
انتخابات میں شکست کے سبب مایوس ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع ایسپر کو ہٹایا
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نیشنل کاؤنٹر اینٹی ٹیررازم سینٹر کے انتہائی معزز ڈائریکٹر کرسٹوفر سی ملر کو متفقہ طور پر سینیٹ نے قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا ہے ، جس پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’کرسٹوفر بہت اچھا کام کریں گے اور ایسپر کو اب ہٹا دیا گیا ہے۔

واشنگٹن۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قریب دو ہفتے قبل ہندوستان کا دورہ کرنے والے وزیر دفاع مارک ایسپر کو ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ نیشنل کاؤنٹر ڈیفنس سنٹر کا سربراہ کرسٹوفر سی ملز کو محکمہ دفاع کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے۔ ایسپر امریکی صدر کے دوسرے سکریٹری برائے دفاع تھے جن سے قبل جیمز میٹیس نے شام میں فوج کے بارے میں صدر کے ساتھ پالیسی اختلافات کے سبب استعفیٰ دے دیا تھا۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نیشنل کاؤنٹر اینٹی ٹیررازم سینٹر کے انتہائی معزز ڈائریکٹر کرسٹوفر سی ملر کو متفقہ طور پر سینیٹ نے قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا ہے ، جس پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’کرسٹوفر بہت اچھا کام کریں گے اور ایسپر کو اب ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع کی حیثیت سے ان کی خدمات کے لئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔



واضح رہے کہ  ایسپر کے پاس وزیر دفاع کی حیثیت سے عہدے پر قائم رہنے کے لئے صرف دو ماہ باقی تھے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخاب ہار چکے ہیں۔ ایسپر کو وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹانے سے ٹرمپ حکومت مزید کمزور ہوگئی ہے۔

دوسری طرف امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کے لئے کی اہم ریاستوں میں ووٹوں کی پھر سے گنتی کے لئے ریلیاں نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ امریکی نیو ز پورٹل ایکسس نے صدر کے مشیروں کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی متوقع جیت کے پیش نظر ریلیاں نکالنے کی تیاری میں ہیں۔

پورٹل کے مطابق ٹرمپ کا ارادہ جارجیا، ایریجونا اور پنسلوانیہ میں ووٹوں کی پھر سے گنتی کے لئے خصوصی ٹیمیں قائم کرنا ہے جو ریلیوں کے دوران ایسے لوگوں کے بارے میں بتائیں گی جنہوں نے مبینہ طورپر ووٹ ڈالے لیکن اصل میں وہ مرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی میڈیا نے بھی صدارتی انتخابات میں مردہ لوگوں کی طرف سے ووٹ ڈالے جانے کے معاملات سامنے آنے کے بارے میں بتایا تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 10, 2020 02:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading