ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹرمپ نے روس پر پابندی عائد کرنے کے بل پر دستخط کئے

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف نئی پابندی لگانے سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 03, 2017 01:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹرمپ نے روس پر پابندی عائد کرنے کے بل پر دستخط کئے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فوٹو

واشنگٹن۔  امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف نئی پابندی لگانے سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس بل کو سینیٹ کی منظوری گزشتہ ہفتے ہی مل چکی ہے۔ روس کے وزیر اعظم دمتر مدویدیف نے پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف مکمل طور پر تجارتی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ اس بل کا مقصد گزشتہ سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ دخل اندازی اور یوکرین میں جارحیت کے لئے روس کو سزا دینا ہے۔ روس اگرچہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی سے انکار کرتا رہا ہے۔

First published: Aug 03, 2017 01:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading