امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عمران خان کوکیا فون ۔ ہندوستان اورپاکستان کو امن برقراررکھنے کا دیا مشورہ
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بھی فون پر بات چیت کی ہے۔ خود ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے یہ جارنکاری دی ہے۔ ٹرمپ کا کہناہے کہ ، انہوں نے دونوں ملکوں کو جموں و کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیاہے۔

Spoke to my two good friends, Prime Minister Modi of India, and Prime Minister Khan of Pakistan, regarding Trade, Strategic Partnerships and, most importantly, for India and Pakistan to work towards reducing tensions in Kashmir. A tough situation, but good conversations!
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب ڈونالڈ ٹرمپ نے عمران خان سے بات چیت کی ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ، 'میں نے اپنے دو اچھے دوست ، ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت کی ہے۔ میں نے دونوں ملکوں کو کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیاہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جموں وکمشیرمیں حالات ابترہوگئے ہیں تاہم دونوں رہنماؤں سے میری بات چیت اچھی رہی میں نے انہیں تجارت،اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعہ تعلقات کو بہتربنانے کا مشورہ دیاہے۔
ٹرمپ اور مودی کی بات چیت
وزیراعظم نریندرمودی نے پیرکوامریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئےکہا،’ خطےکےکچھ رہنماؤں‘ کا ہندوستان مخالف تشدد کےلئے اشتعال انگیزکوشش خطے کے امن کے لیے خوشگوار نہیں ہے۔ نریندرمودی نے پاکستانی رہنماؤں کا نام لئےبغیر کہا ’خطےکے کچھ رہنما' مسلسل ہندوستان مخالف راگ الاپ رہےہیں اورہندوستان مخالف تشدد کا ماحول تیارکرنےکےلئےدوسروں کومشتعل کررہےہیں، جوامن کےلئےاچھی بات نہیں ہے‘۔ انہوں نےدہشت گردی اورتشدد سے پاک ماحول تیار کرنےاورسرحد پاردہشت گردی کوختم کرنے پرزوردیا۔ تقریباً 30 منٹ تک ہونے والی اس گفتگومیں دونوں رہنماؤں نےکئی دوطرفہ اوربین الاقوامی مسائل پر بات کی۔ افغانستان کی آزادی کےآج ’سوبرس‘ مکمل ہونےکا ذکرکرتے ہوئے نریندرمودی نےحقیقی معنوں میں اٹوٹ، محفوظ، جمہوری اورآزاد افغانستان کےلئے ہندوستان کے پابند عہد ہونے کی بات کو دہرایا۔ نریندرمودی نے دونوں رہنماؤں کےدرمیان رواں برس کےاواخرمیں اوساکا میں جی۔20 چوٹی کانفرنس کےدوران ہونے والی ملاقات کویاد کیا۔ انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ باضابطہ رابطے میں رہنے کا ذکربھی کیا۔ وزیراعظم نےامید ظاہرکی کہ ہندوستان کے وزیر تجارت (کامرس) اوران کےامریکی ہم منصب کےدرمیان دو طرفہ تجارت کے مسائل پر گفتگوکےلئےجلد از جلد میٹنگ ہوگی، جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔