ہوم » نیوز » عالمی منظر

گن کلچر پر بحث کا یہ مناسب وقت نہیں: ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن۔ امریکہ میں لاس ویگاس شوٹ آؤٹ کے بعد گن کلچر پر اٹھے سوال کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس موضوع پر سیاسی بحث کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 04, 2017 04:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گن کلچر پر بحث کا یہ مناسب وقت نہیں: ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو۔

واشنگٹن۔ امریکہ میں لاس ویگاس شوٹ آؤٹ کے بعد گن کلچر پر اٹھے سوال کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس موضوع پر سیاسی بحث کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے یہ باتیں نامہ نگاروں سے کہیں۔ نامہ نگاروں نے صدر سے گن کلچر سے متعلق اس وقت سوال کئے جب وہ پیٹریکو میں آئے طوفان کا دورہ کرنے پہنچے تھے۔


مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’ممکن ہے اس طرح کی بحث سے کوئی حل نکلے گا لیکن اس معاملے پر بحث کا یہ مناسب وقت نہیں ہے‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب لاس ویگا س میں موسیقی کے ایک پروگرام کے دوران 59لوگوں کی موت اور500سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

First published: Oct 04, 2017 04:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading