ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹرمپ کی ابو ظہبی کے پرنس النیہان سے خلیجی ممالک کے اتحاد پر بات چیت

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ابو ظہبی کے پرنس شیخ محمد بن زاید النیہان کے ساتھ خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر عرب ممالک کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 08, 2017 02:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹرمپ کی ابو ظہبی کے پرنس النیہان سے خلیجی ممالک کے اتحاد پر بات چیت
ابو ظہبی کے پرنس شیخ محمد بن زاید النیہان ، تصویر، عرب نیوز ڈاٹ کام

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ابو ظہبی کے پرنس شیخ محمد بن زاید النیہان کے ساتھ خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر عرب ممالک کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں کئی عرب ممالک کی جانب سے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات توڑنے کے واقعہ کے بعد مسٹر ٹرمپ نے ابو ظہبی کے پرنس سے بات چیت کرکے عرب ممالک میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لئے یونائیٹڈ گلف کوآپریشن کونسل کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ کبھی بھی شدت پسند یا دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے پیسے کی بربادی کسی بھی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات اور یمن نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے اور عرب دنیا کے سب سے طاقتور ممالک کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پیر کو اس کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

First published: Jun 08, 2017 02:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading