ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخی مواخذہ کی تیاری، ڈیموکریٹ بنیں گے کئی ریپبلکن پارٹی کے کئی لیڈر

US Capitol Attack: ایوان نمائندگان نے بدھ کو ڈونالڈ ٹرمپ پر حامیوں کو ایک ہفتے تقریر کے ذریعہ اکسانے کا الزام لگاتے ہوئے مواخذہ لانے کی تیاری کرلی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کی تقریر کے بعد حامیوں نے پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر حملہ کردیا تھا۔

  • Share this:
ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخی مواخذہ کی تیاری، ڈیموکریٹ بنیں گے کئی ریپبلکن پارٹی کے کئی لیڈر
ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخی مواخذہ کی تیاری، ڈیموکریٹ بنیں گے کئی ریپبلکن پارٹی کے کئی لیڈر

واشنگٹن: امریکہ (America) میں پارلیمنٹ کی عمارت میں ہوئے حملے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ (Donald Trump) کے خلاف ناراضگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ ملک میں ان کے خلاف مواخذہ لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ گزشتہ منگل کو کم از کم 14 ریپبلکن اراکین ڈونالڈ ٹرمپ کو ہٹانے کے لئے ڈیموکریٹس کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ، نائب صدر مائیک پینس (Mike Pence) نے ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف قدم اٹھانے سے منع کردیا ہے۔


ڈیموکریٹس کا ہاتھ تھامنے والے ریپبلکن لیڈر پارلیمنٹ بھون پر ہوئے حملے سے ناراض ہیں۔ سبھی نے ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف ووٹ کرنے کے لئے پارٹی بدل لی ہے۔ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مدت میں محض 8 دن باقی رہ گئے ہیں۔ اسی درمیان نمائندگان کے ایوان نے بدھ کو ڈونالڈ ٹرمپ پر حامیوں کو ایک ہفتے تقریر کے ذریعہ اکسانے کا الزام لگائے ہوئے مواخذہ لانے کی تیاری کرلی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا الزام ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کی تقریر کے بعد حامیوں نے پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر حملہ کردیا تھا، جس میں 5 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 13, 2021 02:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading