உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو گلے کا کینسر

    نواز شریف اور کلثوم نواز ۔ فائل فوٹو

    نواز شریف اور کلثوم نواز ۔ فائل فوٹو

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو دوبارہ گلے کا کینسر ہو گیا ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی گردن میں دوبارہ ٹیومر کی گانٹھیں دیکھی ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو دوبارہ گلے کا کینسر ہو گیا ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی گردن میں دوبارہ ٹیومر کی گانٹھیں دیکھی ہیں۔ یہ ا طلاع ان کی بیٹی مریم نواز نے آج دی۔ دنیا نیوز میں آج شائع رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ نواز شریف کو اپنی بیوی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
      انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک ہفتے کے لئے عدالت میں حاضری سے چھوٹ دینے کی اپیل کی تھی، لیکن عدالت نے ہمیں بیگم کلثوم سے ملاقات کے لئے کچھ مہلت نہیں دی ہے۔ مریم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر سے مل کر مزید علاج کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے کہا تھا کہ گزشتہ سات مہینوں میں بیگم کلثوم کی تین بار سرجری کی گئی ہے اور سات بار کیموتھیریپی کی گئی ہے۔
      First published: