உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ترکی میں سڑک حادثے میں 22 تارکین وطن کی موت

    یو این آئی سے لی گئی تصویر

    یو این آئی سے لی گئی تصویر

    ترکی میں ٹرک کے پلٹنے سے 22 تارکین وطن کی موت جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے، حادثے میں ایک حاملہ خاتون اور چار بچے بھی شامل ہیں

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ترکی کے مغربی صوبہ ازمر علاقے میں اتوار کو ایک ٹرک کے پلٹنے سے اس میں سوار کم از کم 22 تارکین وطن کی موت جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے ۔ خبررساں ایجنسی انادولو نے بتایا کہ مرنے والے تارکین وطن کی شہریت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس حادثے میں ایک حاملہ خاتون اور چار بچے بھی شامل ہیں۔ سبھی زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

      نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ٹرک ایدن علاقے سے ازمر کی طرف جارہا تھا۔ ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2011 میں شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ترکی عارضی تارکین وطن کے لئے یوروپ میں داخل ہونے کا اہم راستہ بن چکا ہے۔
      First published: