ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی : اردوغان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کرنے والے 27 سابق پائلٹ اور دیگر مشتبہ افراد کو عمر قید

2016 کی اس ناکام بغاوت کے نتیجے میں ایک طرف جہاں کوئی 251 لوگ ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے وہیں یہ واقعہ یہ اردوغان کے اقتدار اور ہم عصرترک قیادت کے لیے فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 26, 2020 08:03 PM IST
  • Share this:
ترکی : اردوغان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کرنے والے 27 سابق پائلٹ اور دیگر مشتبہ افراد کو عمر قید
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ۔ فائل فوٹو

ترکی میں چار سال قبل صدر رجب طیب اردوغان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کی پاداش میں 27 سابق پائلٹ اور دیگر مشتبہ لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 2016 کی اس ناکام بغاوت کے نتیجے میں ایک طرف جہاں کوئی 251 لوگ ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے وہیں یہ واقعہ یہ اردوغان کے اقتدار اور ہم عصرترک قیادت کے لیے فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا تھا۔


ترکی کے صدر نے اس بغاوت کیلئے محمد فتح اللہ گولن نامی ایک ایسے دینی مبلغ کے پیروکاروں کو مورد الزام گردانا تھا ، جو کبھی اردوغان کے اتحادی تھے۔ اب وہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکاروں اور وکلا سے کھچا کھچ بھری ملک کی سب سے بڑی عدالت میں مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ نے احتجاج کے دوران اپنا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔


جج نے انقرہ اور شہریوں پر بمباری کرنے والے فضائیہ کے پائلٹوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ یہ بمباری بھی بغاوت کی کارروائی کا ایک حصہ تھی۔ ان لوگوں پر قتل، آئین کو توڑنے اور اردوغان کے قتل کی کوشش کرنے کا الزام تھا۔ جس وقت یہ حملہ کیا گیا تھا اس وقت صدر طیب اردوغان جنوبی ترکی میں چھٹیاں منا رہے تھے۔


طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جبکہ منصوبہ سازوں کو فوجی اڈے میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرنے والے 9 افراد کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔

ترکی نے یورپی یونین میں شامل ہونے کیلئے 2004 میں سزائے موت کا قانون ختم کردیا تھا ، لیکن اس کہ جگہ انتہائی سخت عمر قید کی سزائیں سامنے لائی گئیں ، جس پر اکثر انسانی حقوق کے ادارے آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 26, 2020 07:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading