ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی میں خواتین فوجیوں کو حجاب پہننے کی ملی اجازت

انقرہ۔ ترکی کی فوج نے اپنے ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور خواتین افسران کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی ہے۔

  • Share this:
ترکی میں خواتین فوجیوں کو حجاب پہننے کی ملی اجازت
ترکی کی خواتین پولیس افسران: فائل فوٹو: رائٹرز

انقرہ۔ ترکی کی فوج نے اپنے ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور خواتین افسران کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے پہلے یہاں کے اداروں میں حجاب پہننے کی ممانعت تھی۔ لیکن نئے ضابطہ کے مطابق، اب فوج میں ملازمت کر رہیں خواتین کام کے دوران حجاب پہننے کے لئے آزاد ہوں گی۔ حالانکہ حجاب پہننے کے دوران چہرہ ڈھکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہیں حجاب کا رنگ وردی جیسا ہوگا جسے ٹوپی کے نیچے پہننا ہو گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، 1923 میں جمہوریہ ترکی کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ترکی کی فوج میں شامل خواتین اہل کاروں کو حجاب کی اجازت دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق عسکری اداروں کی طالبات پر بھی ہوگا۔

First published: Feb 23, 2017 02:58 PM IST