ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی کی فوج شام کے عفرین پر جلد کر لے گی قبضہ: رجب طیب اردوغان

انقرہ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ فوج اور شامی باغی شمالی شام کے عفرين شہر کے بہت قریب پہنچ گئی ہے اور جلد ہی شہر پر قبضہ کر لیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 10, 2018 01:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترکی کی فوج شام کے عفرین پر جلد کر لے گی قبضہ: رجب طیب اردوغان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان: فائل فوٹو: فوٹو یو این آئی۔

انقرہ۔ ترکی کے صدر رجب طیب  اردوغان نے کہا ہے کہ فوج اور شامی باغی شمالی شام کے عفرين شہر کے بہت قریب پہنچ گئی ہے اور جلد ہی شہر پر قبضہ کر لیا جائے گا۔  اردگان نے اپنے  ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ عفرین کا چاروں طرف سے محاصرہ کر لیا گیا ہے اور ہم وہاں جلد قبضہ کر لیں گے۔ عفرین شہر کے اندر تک پہنچنے میں صرف آخری رکاوٹ باقی ہے۔


انہوں نے کہا ' آج ہم عفرین میں ہیں، کل ہم منبج میں ہوں گے۔ اگلے دن عراقی سرحد تک دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا‘‘۔ غور طلب ہے کہ ترکی کی مسلح فوج اور فری سیرین آرمی (ایف ایس اے) نے کل سیرین كردش وائی پی جی ملیشیا کی فوج کو نکال باہر کر کے شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔

First published: Mar 10, 2018 01:36 PM IST