ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی نے آئی ایس سرغنہ بغدادی کی بڑی بہن رسميہ اور اہل خانہ کو شام میں کیا گرفتار

نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن رسميہ (65) کو پیر کی شام شمالی شام میں صوبہ الیپو کے شہر سے گرفتار کیا ہے جہاں وہ شوہر اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ رہتی تھیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 05, 2019 12:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترکی نے آئی ایس سرغنہ بغدادی کی بڑی بہن رسميہ اور اہل خانہ کو شام میں کیا گرفتار
ترکی نے بغدادی کی بہن، اہل خانہ کو کیا گرفتار

انقرہ۔  ترکی کے افسران نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سرغنہ ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن اور اس کے خاندان کے ارکان کو شمالی شام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ترکی کے سینئر حکام کے حوالہ سے یہ اطلاع ملی ہے۔’ نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق ابو بکر بغدادی کی بڑی بہن رسميہ (65) کو پیر کی شام شمالی شام میں صوبہ الیپو کے شہر سے گرفتار کیا ہے جہاں وہ شوہر اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ رہتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق بغدادی کی بہن کو دہشت گرد تنظیم سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔ اس کی گرفتاری سے اہم انٹیلی جنس ملنے کا امکان ہے۔ قابل غور ہے کہ گذشتہ ہفتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغدادی کو امریکی جوانوں کی طرف سے ایک خصوصی مہم کے دوران شام میں مارے جانے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی رہنما کے مطابق آئی ایس کی قیادت پر پنٹاگن کافی عرصہ سے گہری نظریں رکھے ہوئے تھا اور اسے مارے جانے کی مصدقہ خبریں ہیں۔ بعد میں روسی وزیر دفاع کے ترجمان ايگور كونشینكوو نے کہا کہ روس کے پاس اس کی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں کہ امریکی فوج نے بغدادی کے خلاف آپریشن ’ڈسٹرائے‘ چلایا تھا۔

First published: Nov 05, 2019 12:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading