ترکی نے ہندوستان اور امریکہ کے خلاف سائبر آرمی بنانے میں پاکستان کی مدد کی، اس کا انکشاف نارڈک مانیٹر نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ ترکی نے خفیہ طریقے سے دوطرفہ معاہدے کے تحت ایک سائبر آرمی قائم کرنے میں پاکستان کی مدد کی، جس کا استعمال داخلی سیاسی اہداف کے لیے کیا گیا تھا اور ساتھ ہی امریکہ اور ہندوستان پر حملہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اسے پاکستانی حکمرانوں کے خلاف کی گئی تنقید کو کم کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔
نارڈک مونسٹر نے کہا کہ ترکی نے عوامی حمایت جٹانے کے یے، جنوب مشرقی ایشیا میں مسلمانوں کے نظریات کو متاثر کرنے، امریکہ اور ہندوستان پر حملہ کرنے اور پاکستانی حکمرانوں کے خلاف کی گئی تنقیدوں کو کم کرنے کے لیے سائبر آرمی بنانے میں پاکستان کی مدد کی۔ نارڈک مونسٹر کی رپورٹ کے مطابق، سال 2018 میں ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو کے ساتھ میٹنگ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان، جو ساتھ ہی وزیر داخلہ عہدہس نبھال رہے تھے، نے اس منصوبہ پر بات کی تھی۔ اس منصوبہ سے واقف ذرائع کے حوالے سے نارڈک مونسٹر نے بتایا کہ اس خفیہ منصوبے کو سائبر کرائم کے خلاف تعاون کو لے کر کیے گئے دوطرفہ سمجھوتے کے تحت چھپایا گیا تھا، جب کہ حقیقت میں یہ امریکہ، ہندوستان اور دیگر غیر ملکی طاقتوں کی جانب سے سائبر کرائم کے خلاف اپنائے گئے مبینہ متاثرآپریٹنگ کے خلاف تھا۔
اس خفیہ معاہدے کا اعتراف پہلی بار سویلو نے 13 اکتوبر 2022 کو ’کہارمنمارس‘ میں ایک مقامی ٹی وی اسٹیشن کو انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن اشارہ دیا کہ وہ دراصل پاکستان کی بات کر رہے ہیں، جب انہوں نے ایک ایسے ملک کا ذکر کیا جس کی ترکی سے پانچ یا چھ گھنٹے کی براہ راست پرواز ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔