ترکی میں زلزلےسےبےگھرہونےوالے 1.5 ملین افرادکیلئےدوبارہ گھروں کی تعمیرات، حکومت کاتیقن

’مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر 25 بلین ڈالر لاگت آئے گی‘۔

’مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر 25 بلین ڈالر لاگت آئے گی‘۔

ترکی کے صدر طیب اردگان (Tayyip Erdogan) نے ایک سال کے اندر گھروں کی تعمیر نو کا وعدہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ راحت کاری کے کاموں میں مصروف افراد کی حفاظت یقینی بنانا ہوگا۔ کچھ عمارتیں تو مابعد زلزلہ شدید متاثر ہوئی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Turkey
  • Share this:
    ترکی میں اس ماہ کے تباہ کن زلزلوں کے بعد گھروں کی تعمیر نو کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے اندازے کے مطابق 1.5 ملین افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ 6 فروری کے زلزلے میں 160,000 سے زیادہ عمارتیں منہدم ہوئے یا انھیں شدید نقصان پہنچا۔ ان میں 520,000 اپارٹمنٹس تھے۔ اس دوران ترکی میں 43,500 سے زیادہ اور پڑوسی ملک شام میں تقریباً 6,000 افراد ہلاک ہوئے۔

    ترکی کے صدر طیب اردگان (Tayyip Erdogan) نے ایک سال کے اندر گھروں کی تعمیر نو کا وعدہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ راحت کاری کے کاموں میں مصروف افراد کی حفاظت یقینی بنانا ہوگا۔ کچھ عمارتیں تو مابعد زلزلہ شدید متاثر ہوئی۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی پراجیکٹس کے لیے ٹینڈرز اور کنٹریکٹ کیے گئے ہیں۔ یہ عمل بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کے لیے خیمے بھیجے گئے ہیں، لیکن لوگوں نے ان تک رسائی میں دشواری کی اطلاع دی ہے۔

    مقامی لوگوں کا رد عمل:

    67 سالہ میلک ہاسا قصبے میں ایک ہائی اسکول کے باہر امداد جمع کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ انھوں نے کہا کہ میرے آٹھ بچے ہیں۔ ہم ایک خیمے میں رہ رہے ہیں۔ خیمہ کے اوپر پانی ہے اور زمین نم ہے۔ ہم مزید خیموں کی مانگ کر رہے ہیں، وہ ہمیں نہیں دیتے۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    انٹرریل ترکی نامی رضاکاروں کے ایک گروپ کے ذریعہ اسکول کو امداد کی تقسیم کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ ایک رضاکار Sumeyye Karabocek نے کہا کہ خیموں کی کمی سب سے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ نصف ملین نئے گھروں کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترک حکومت کا ابتدائی منصوبہ اب کم از کم 15 بلین ڈالر کی لاگت سے 200,000 اپارٹمنٹس اور 70,000 گاؤں کے مکانات کی تعمیر کا ہے۔ امریکی بینک جے پی مورگن نے تخمینہ لگایا تھا کہ مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر 25 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: