உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia Finland Tension:فن لینڈ اور سوئیڈن کے NATOمیں شامل ہونے کی راہ میں رکاوٹ بنا ترکی، مغربی ممالک پریشان

    فن لینڈ کے نیٹو کا رکن بننے  میں ترکی بنا رکاوٹ۔

    فن لینڈ کے نیٹو کا رکن بننے میں ترکی بنا رکاوٹ۔

    Russia Finland Tension: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن دونوں اپنی فوجی صلاحیتوں کے بجائے اپنی مضبوط جمہوریت سے نیٹو کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو کا رکن بننے کے لیے امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

    • Share this:
      Russia Finland Tension:نیکوسیا: ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو(Mevlut Cavusoglu )نے صدر رجب طیب اردگان کے حکم پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ بدھ کو فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ نیٹو (شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) کی رکنیت کے مذاکرات کی شروعات کو روک کر یورپی سلامتی میں سب سے بڑی تاریخی تبدیلی کو مٹادیا ہے۔ تاہم نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کا یہ قدم اسے الگ تھلگ بھی کر سکتا ہے۔

      ترکی کا الزام ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن PKK کے دہشت گردوں اور گولن تحریک کے حامیوں کو پناہ دیتے ہیں۔ ترکی نے ان تنظیموں پر 2016 میں اردگان کے خلاف بغاوت کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔ یاد رہے امریکہ نے فن لینڈ اور سویڈن کی حمایت کی بات کی ہے جبکہ ترکی کا جھکاؤ روس کی طرف رہا ہے۔ ترکی نے روس پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد سے بھی انکار کر دیا ہے۔

      یہ معلوم ہے کہ نیٹو کے 30 رکن ممالک میں سے ہر ایک کو یہ فیصلہ کرنے کا ویٹو پاور حاصل ہے کہ کون نیٹو میں شامل ہوگا۔ چونکہ نیٹو میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں، اس لیے ایسے نازک وقت میں ویٹو پاور کا استعمال کرنا بہت خطرناک ہوگا۔ یہ ترکی کی علیحدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن فن لینڈ کے صدر اور سویڈن کے وزیراعظم سے وائٹ ہاؤس میں مشترکہ ملاقات کر رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia Ukraine War:بڑھتے چیلنجز سے محتاط روس40سال کی عمرسے زائدافرادکوفوج میں کرے گابھرتی

      یہ بھی پڑھیں:


      امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن دونوں اپنی فوجی صلاحیتوں کے بجائے اپنی مضبوط جمہوریت سے نیٹو کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو کا رکن بننے کے لیے امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ اگرچہ ترکی نے فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کو روکنے کی کوشش کی ہے لیکن امریکہ روس کے خلاف ان ممالک کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: