ہوم » نیوز » عالمی منظر

بحراسود کے ساحل کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک

دوبئی۔ ترکی میں بحراسود کے ساحل کے نزدیک ایک کشتی ڈوب جانے سے اس پر سوار کم از کم 21 افراد کی موت ہوگئی جبکہ نو ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 23, 2017 02:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بحراسود کے ساحل کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک
فائل فوٹو

دوبئی۔ ترکی میں بحراسود کے ساحل کے نزدیک ایک کشتی ڈوب جانے سے اس پر سوار کم از کم 21 افراد کی موت ہوگئی جبکہ نو ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ نیوز ایجنسی اناطول نے ترکی کے ساحلی سکیورٹی دستے کے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں مہاجرین سوار تھے اور ان میں سے تقریباً 40 مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے۔ ان مہاجرین میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی جسے بعد میں اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن اس کے بچے کو نہیں بچایا جا سکا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاشی مہم جاری ہے۔


کانڈیرا کے ایک مقامی افسر محمد اونل نے کہا کہ کشتی میں 70 افراد سوار تھے اور ان میں زیادہ تر عراقی تھے۔ میڈیا میں شائع غیر تفصیلی خبروں کے مطابق کشتی میں سوار مہاجرین رومانیہ جارہے تھے لیکن خراب موسم اور زیادہ پانی کے بھرنے کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی۔ مشرقی ترکی اور بحراسود میں کل رات سے ہی تیز ہوائیں اور شدید بارش ہورہی ہے۔

First published: Sep 23, 2017 02:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading