உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Turkey Name Changed: اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد اب نئے نام سے جانا جائے گا ترکی، جانئے کیا ہے نیا نام؟

    Turkey Name Changed: اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد اب نئے نام سے جانا جائے گا ترکی، جانئے کیا ہے نیا نام؟

    Turkey Name Changed: اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد اب نئے نام سے جانا جائے گا ترکی، جانئے کیا ہے نیا نام؟

    Turkey changed its name to Turkiye: اس اقدام کو انقرہ کی جانب سے ملک کی شبیہ کو تبدیل کرنے اور اس کے نام کو پرندے، ٹرکی اور اس سے وابستہ کچھ منفی مفہوم سے الگ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : اقوام متحدہ نے ترکی کا نام بدل کر ترکیہ کرنے کی توثیق کردی ہے۔ بتا دیں کہ اس تبدیلی کی درخواست ترکی کی حکومت کی جانب سے کی گئی تھی ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ یکم جون کو ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی جانب سے ایک مراسلہ جنرل سیکرٹری کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس خط میں درخواست کی گئی تھی کہ عالمی ادارے کی جانب سے تمام امور کے لیے ترکی کی بجائے ترکیہ نام استعمال کیا جائے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ہندوستان نے بائیولاجیکل ہتھیاروں کے غلط استعمال کے بڑھتے خطرے کو لیکرکیاخبردار


      سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اس اقدام کو انقرہ کی جانب سے ملک کی شبیہ کو تبدیل کرنے اور اس کے نام کو پرندے، ٹرکی اور اس سے وابستہ کچھ منفی مفہوم سے الگ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کیا شہباز دور میں ہند-پاک کے رشتوں میں آئے گی نرمی؟


      بتادیں کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے یہ مراسلہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں جمع کرانے کا اعلان 31 مئی کو کیا تھا۔ اس کےعلاوہ صدر رجب طیب اردگان نے بھی دسمبر 2021 میں ترکی کا نام بدل کر ترکیہ رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔

      ملک کا نام تبدیل کرنے کے اعلان کے موقع پر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ لفظ ترکیہ ہماری ثقافت، تہذیب اور اقدار کی زیادہ بہتر نمائندگی اور عکاسی کرتا ہے۔ ترک زبان میں بھی ترکی کو ترکیہ ہی کہا جاتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: