ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی میں بغاوت کی سازش میں 6000 افراد گرفتار، 3000 جج برخاست

دبئی ۔ ترکی میں حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد چھ ہزار لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 18, 2016 12:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترکی میں بغاوت کی سازش میں 6000  افراد گرفتار، 3000 جج برخاست
دبئی ۔ ترکی میں حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد چھ ہزار لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دبئی ۔ ترکی میں حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد چھ ہزار لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترکی میں این ٹی وی چینل نے ملک کے وزیر انصاف بکیر بوزداج کے حوالے سے بتایا ہے کہ انقلاب کی ناکام کوشش سے تعلق رکھنے کے حوالے سے اب تک 6000 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ مزید گرفتاریوں کی بھی توقع ہے۔


چینل کے مطابق بوزداج کا کہنا ہے کہ "اس سلسلے میں عدالتی کارروائی جاری رہے گی"۔ ایک سرکاری اہلکار نے مزید بتایا کہ بعض اہم فوجی اہل کاروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا تاہم غالب گمان ہے کہ ان کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔ اب تک جن فوجیوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں70جنرل اورایڈمرل شامل ہیں۔ حکومت نے تقریبا 3000 ججوں اور پراسیکیوٹرز کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ جبکہ تفتیش کار حکومت کا تختہ پلٹ کرنے کی کوشش کرنے کے الزامات میں سازش رچنے والوں کے خلاف عدالتی معاملے تیار کر رہے ہیں۔


خیال رہے کہ گذشتہ ہفتہ کے روز ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کے دوران 290افراد ہلا ک اور1400سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

First published: Jul 18, 2016 12:50 PM IST