ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر ! سمندر میں ترکی کے ہاتھ لگا ایسا خزانہ ، بدل دے گا پورے ملک کی تصویر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ جمعہ کو باشندگان وطن کو ایک بڑی خوشخبری دی جائے گی ۔ امید ہے کہ اس سے ملک میں ایک نئے دور کی شروعات ہوگی ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! سمندر میں ترکی کے ہاتھ لگا ایسا خزانہ ، بدل دے گا پورے ملک کی تصویر
بڑی خبر ! سمندر میں ترکی کے ہاتھ لگا ایسا خزانہ ، بدل دے گا پورے ملک کی تصویر ۔ علامتی تصویر

کشمیر کے معاملہ پر ہمیشہ ہندوستان کی مخالفت کرنے والے ترکی (Turkey) کے ہاتھ ایک بڑا خزانہ لگا ہے ۔ یہ خزانہ ملک کی تصویر بدل سکتا ہے ۔ دراصل ترکی کو بحر اسود میں قدرتی گیس (Natural Gas)  کا ایک بڑا ذخیرہ ملا ہے ۔ اس گیس ذخیرہ کی تلاش سے وابستہ دو لوگوں نے بلومبرگ کو اس کی جانکاری دی ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان (Recep Tayyip Erdoğan, President of Turkey) نے بھی اس کا اشارہ دیا ہے ۔ اردوغان نے کہا کہ جمعہ کو باشندگان وطن کو ایک بڑی خوشخبری دی جائے گی ۔ امید ہے کہ اس سے ملک میں ایک نئے دور کی شروعات ہوگی ۔


صدر رجب طیب اردوغان (Recep Tayyip Erdoğan)  کے اعلان کے بعد ڈالر کے مقابلہ میں کرنسی لیرا اور شیئرس میں بھاری اچھال دیکھنے کو ملا ۔ ترکی پیٹرول ریفائنری اے ایس اور پٹرولیم مینوفیکچرنگ پیٹ کم پیٹروکیمیا ہولڈنگ کے شیئرس کی قیمتیں 7.6 اور 9.9 فیصدی تک بڑھ گئیں ۔ حالانکہ بحیرہ روم کے متنازع آبی علاقہ میں توانائی کے ذخیرہ کی تلاش کرنے کی وجہ سے ترکی کا یوروپی یونین کے ساتھ تنازع اور بڑھ گیا ہے ۔


 اردوغان نے کہا کہ جمعہ کو باشندگان وطن کو ایک بڑی خوشخبری دی جائے گی ۔ فائل فوٹو ۔ رائٹرس ۔
اردوغان نے کہا کہ جمعہ کو باشندگان وطن کو ایک بڑی خوشخبری دی جائے گی ۔ فائل فوٹو ۔ رائٹرس ۔


ترکی کے وزیر توانائی نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں ڈرلنگ شپ فتیح نے ترکی کے ایریگل کے نزدیک ساحلی علاقہ میں ٹونا ون زون میں کھودائی شروع کی تھی ۔ بلوبے ایسیٹ کے ایک پالیسی ساز تموتھی ایش نے ٹویٹ کیا کہ پہلے بھی بحر اسود میں گیس کے ذخائر تلاش کئے گئے ہیں ، لیکن محدود پیمانے پر ہی تلاش ہوئی ہے ۔ ترکی میں ہر سال 35 سے 50 ارب ڈالر تیل و گیس امپورٹ پر خرچ ہوجاتے ہیں، لیکن اب اگر گیس کا بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے ، تو ترکی کی قسمت بدل سکتی ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ ٹونا ون ترکی کے ساحل سمندر سے تقریبا 150 کلو میٹر کی دوری پر ہے ۔ بلغاریہ اور رومانیا کی سمندری حدود کے نزدیک ہے ۔ یہ علاقہ رومانیہ کے نیپٹون بلاک سے بھی زیادہ دور نہیں ہے ۔ نیپٹون بلاک بحر اسود میں آٹھ سال پہلے کھوجا گیا بڑا گیس ذخیرہ ہے ۔ ترک بحریہ کی ویب سائٹ کے مطابق ترکی کی ڈرلنگ شپ فتیح ٹونا ون میں جولائی مہینے سے کھودائی کررہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 20, 2020 04:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading