سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل معاملہ میں ترکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے 2 سابق مشیروں احمد العسیری اور سعود القحطانی کے خلاف وارنٹ جاری کئے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق عدالتی دستاویز میں ملزمان کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے۔ احمد العسیری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ تھے جبکہ قحطانی ولی عہد کے اہم مشیر تھے۔
سعودی عرب کی جانب سے خشوگی کے اپنے سفارت خانے میں قتل کا اعتراف سامنے آنے کے بعد دونوں کو برطرف کردیا گیا تھا ۔
دوسری جانب امریکی وزیردفاع جم میٹس کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا ہےکہ جمال خشوگی کے قتل پر کچھ کہنے سے پہلے مزید شواہد درکار ہیں ۔ جم میٹس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حقیقت جاننے کے لیے مزید شواہد حاصل کرلیں گے، فی الحال انہیں علم نہیں کہ آگے کیا ہوگا اور کسے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔