ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی کی جاسٹا قانون کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی کانگریس میں منظور کردہ انصاف برخلاف اسپانسرز آف ٹیررازم ایکٹ (جاسٹا) کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جاسٹا کے خلاف ان کی حکومت سعودی عرب کا پھر پور ساتھ دے گی۔

  • Agencies
  • Last Updated: Oct 05, 2016 01:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترکی کی جاسٹا قانون کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کی یقین دہانی
فائل فوٹو

انقرہ ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی کانگریس میں منظور کردہ انصاف برخلاف اسپانسرز آف ٹیررازم ایکٹ (جاسٹا) کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جاسٹا کے خلاف ان کی حکومت سعودی عرب کا پھر پور ساتھ دے گی۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کالین نے منگل کے روز انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک امریکا میں ’دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے‘ کے متنازع قانون ’جاسٹا‘ کی کھل کر مخالفت کرتا ہے کیونکہ اس قانون پر عمل درآمد سے دوسرے ممالک کی خود مختاری متاثر ہوسکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صدر طیب اردوغان نے ’خبر ترک‘ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ’جاسٹا‘ کے خلاف سعودی عرب کا ساتھ دیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک جاسٹا کو دوسرے ملکوں کی خود مختاری کے خلاف سازش سمجھتا ہے۔


 خیال رہے کہ جاسٹا قانون کے تحت نائن الیون حملوں میں ہلاک شدگان امریکہ کے تین ہزار افراد کے لواحقین اور زخمی افراد کے خاندان سعودی عرب کی حکومت کے خلاف مالی ہرجانے کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی کرسکیں گے۔

First published: Oct 05, 2016 01:19 PM IST