ہوم » نیوز » عالمی منظر

مسجد کے سامنے اس مشہور سپر ماڈل نے کروایا تھا نیوڈ فوٹو شوٹ ، اب مل سکتی ہے یہ بڑی سزا

ماریسا نے استنبول کی ایک مشہور مسجد کے دروازنے پر کھڑے ہوکر بھی ایک نیوڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا ۔ اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ مچا تھا ۔

  • Share this:
مسجد کے سامنے اس مشہور سپر ماڈل نے کروایا تھا نیوڈ فوٹو شوٹ ، اب مل سکتی ہے یہ بڑی سزا
مسجد کے سامنے اس مشہور سپر ماڈل نے کروایا تھا نیوڈ فوٹو شوٹ ، اب مل سکتی ہے یہ بڑی سزا

پلے بوائے میگزین کی مشہور سپر ماڈل ماریسا پاپین کو تین سال جیل کی سزا سنائی جاسکتی ہے ۔ ماریسا نے سال 2018 میں ترکی کے کئی مشہور مقامات پر ایک نیوڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا ، جس کے بعد اس کی کافی تنقید کی گئی تھی ۔


ماریسا نے استنبول کی ایک مشہور مسجد کے دروازنے پر کھڑے ہوکر بھی ایک نیوڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا ۔ اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ مچا تھا ، جس کے بعد ترکی انتظامیہ نے ماریسا کو ایک نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کی تھی ۔ ماریسا نے صرف مسجد ہی نہیں ، کیپاڈوشیا ویلی اور دیگر کئی مقامات پر بھی ایسی ہی تصویریں لی تھیں ۔


دی سن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ماریسا کی جس تصویر پر تنازع ہوا ہے ، اس میں وہ مسجد کے دروازے پر برقع پہن کر کھڑی ہیں اور اپنا پرائیویٹ پارٹ دکھا رہی ہیں ۔ استنبول شہر کے سرکاری وکیل نے بتایا کہ ان کے خلاف اس معاملہ میں وارنٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ یہ ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس جرم کیلئے ماریسا کو کم سے کم تین سال کی جیل کی سزا ملنی طے ہے ۔


بتادیں کہ ماریسا اپنے نیوڈ فوٹو شوٹ کو لے کر پہلے بھی تنازعات میں رہ چکی ہیں ۔ وہ خود کو آزاد خیال اور اظہاریت پسند بتاتی ہیں ۔ یہ فوٹو شوت ان کیلئے آسٹریلیائی فوٹوگرافر جیس واکر نے کیا تھا ۔ اس سے پہلے ان دونوں نے ہی مصر میں بھی کئی مشہور مقامات پر جاکر اسی طرح کا نیوڈ فوٹو شوٹ کیا تھا ۔ ماریسا نے تصویر کے بارے میں بتایا کہ ہم ایک گروپ کے ساتھ مسجد میں گئے تھے اور جب باقی لوگ گائیڈ کے ساتھ مصروف ہوگئے تو ہم نے موقع دیکھ کر وہ تصویر کھینچ لی ۔
First published: Mar 06, 2020 06:16 PM IST