ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترک صدر اردوغان نے اذان کا احترام نہ کرنے والوں کی شدید تنقید کی

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ’اذان کا احترام‘ نہ کرنے پر استنبول میں عالمی یوم خواتین پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 11, 2019 01:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترک صدر اردوغان نے اذان کا احترام نہ کرنے والوں کی شدید تنقید کی
ترکی کے صدر رجب طیب اردغان ۔ فوٹو رائٹر

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ’اذان کا احترام‘ نہ کرنے پر استنبول میں عالمی یوم خواتین پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے استقلال چوک پر کسی قسم کے مظاہرے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پر پولیس کی جانب سے ہزاروں افراد پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے حالانکہ گزشتہ برس یہ تقریب پر امن طور پر منعقد ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک غیر مصدقہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ شاہراہ پر مرد و خواتین مارچ کرتے ہوئے اذان کے دوران بھی مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔

ترک صدر نے کہا کہ ’سی ایچ پی (مرکزی اپوزیشن جماعت) اور ایچ ڈی پی (پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی) کی قیادت میں ایک گروپ نے یوم خواتین پر اذان کے دوران سیٹیاں بجا کر اور نعرے بازی کر کے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ خیال رہے کہ تقسیم چوک کو جانے والی شاہراہ روایتی طور پر ریلیاں منعقد کرنے کا مقام ہے۔



 
First published: Mar 11, 2019 01:05 PM IST