ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی صدر اردغان کا دنیا کی سب سے بڑی فوج تیار کرنے کا فیصلہ ، 57 مسلم ممالک ہوں گے شریک

ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی فوج تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 23, 2018 11:23 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترکی صدر اردغان کا دنیا کی سب سے بڑی فوج تیار کرنے کا فیصلہ ، 57 مسلم ممالک ہوں گے شریک
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان: فائل فوٹو۔

استنبول : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی فوج تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی زیر قیادت بننے والی اس فوج میں 57 مسلم ممالک شریک ہوں گے اور ان سبھی کو ملا ایک بڑی فوج تیار کی جائے گی ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی اس سب سے بڑی فوج کا نام اسلامی فوج رکھا جائے گا اور اس فوج کی تعداد 50 لاکھ ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے رکن ممالک کی آبادی ایک ارب 67 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 931 ہے جبکہ ان ممالک کی متحرک افواج کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ اور ان کا دفاعی بجٹ 174ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔

First published: Mar 23, 2018 11:23 AM IST