உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ترکی : آسمان میں نظر آیا جلتا ہوا سبز رنگ کا گولہ ، لوگوں میں خوف کی لہر ، دیکھئے ویڈیو

    ترکی : آسمان میں نظر آیا جلتا ہوا گولہ ، لوگوں میں خوف کی لہر ، جانئے اصل میں تھا کیا؟ ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    Turkey News : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر میں گزشتہ رات 2 بجے آسمان پر سبز رنگ کا جلتا ہوا گولہ دیکھا گیا ، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      انقرہ : ترکی کے آسمان پر جلتے بھڑکتے سبز رنگ کے شہاب ثاقب نے خوف کی لہر دوڑا دی اور لوگ اسے اڑن طشتری سمجھ بیٹھے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر میں گزشتہ رات 2 بجے آسمان پر سبز رنگ کا جلتا ہوا گولہ دیکھا گیا ، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان سے ایک گولہ تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہا لیکن اچانک اس میں سبز رنگ کی آگ بھڑک اٹھتی ہے اور آسمان پر سبز رنگ چھا جاتا ہے۔

      یوزر نے کہا ہے کہ یہ شاید کوئی اڑن طشتری تھی جو بے قابو ہوگئی ۔ کچھ افراد نے تبصرہ کیا کہ یہ کوئی میزائل تھا جو کسی سیٹلائٹ سے جا ٹکرایا ہے ۔ تاہم سوشل میڈیا پر ہی آسٹرو فزکس کے ایک پروفیسر نے اس کی وضاحت کردی۔


      پروفیسرنے کہا کہ خلا سے برسنے والے ٹکڑے اکثر زمین کی فضا میں داخل ہونے سے پہلے ہی جل جاتے ہیں اور یہ بھی انہیں میں سے ایک تھا، جو ٹکڑا صحیح سلامت زمین پر گر جائے اسے شہاب ثاقب کہا جاتا ہے۔

      پروفیسر کے مطابق ہر سال جولائی اور اگست میں خلا سے پتھروں کی بارش ہوتی ہے اور فی گھنٹہ 50 شہاب ثاقب کے ٹکڑے زمین کی طرف گرتے ہیں ، لیکن زیادہ تر زمین کی فضا میں داخل ہونے سے پہلے ہی جل کر بھسم ہوجاتے ہیں۔

      پروفیسر کی اس وضاحت کے بعد خوفزدہ شہریوں کی کچھ تسلی ہوئی اور وہ پرسکون ہوئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: