ہوم » نیوز » عالمی منظر

شمالی عراق اور مشرقی ترکی میں ترک فوج کے فضائی حملوں میں 15 کرد جنگجو ہلاک

شمالی عراق اور مشرقی ترکی میں ترک فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 15 کرد جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع ترک فوج نے آج ایک بیان میں دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 02, 2018 08:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شمالی عراق اور مشرقی ترکی میں ترک فوج کے فضائی حملوں میں 15 کرد جنگجو ہلاک
علامتی تصویر

استنبول۔ شمالی عراق اور مشرقی ترکی میں ترک فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 15 کرد جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع ترک فوج نے آج ایک بیان میں دی ہے۔فوج نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ممنوعہ کردش پارٹی (پی کے کے) کے جنگجوؤں کے خلاف جمعہ اور ہفتہ کے روز یہ فضائی حملے کئے گئے ہیں۔

ترکی شمالی عراق کے قندیلی پہاڑیوں میں واقع کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر مسلسل فضائی حملے کرتا رہتا ہے۔

کردوں کی تنظیم پی کے کے کو امریکہ، یوروپی یونین اور ترکی نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے، جو ترکی کے کرد اکثریتی علاقوں میں بغاوت کی سرگرمیوں میں گزشتہ تین دہائیوں سے ملوث ہے۔

First published: Jun 02, 2018 08:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading