Turkey Earthquake: ترکی میں زندگی نے پھر جیتی جنگ، ملبے سے 147 گھنٹے بعد زندہ نکلی 10 سال کی بچی

ترکی میں زندگی نے پھر جیتی جنگ، ملبے سے 147 گھنٹے بعد زندہ نکلی 10 سال کی بچی ۔ تصویر: Reuters

ترکی میں زندگی نے پھر جیتی جنگ، ملبے سے 147 گھنٹے بعد زندہ نکلی 10 سال کی بچی ۔ تصویر: Reuters

Turkey Earthquake: استنبول میٹرو پولیٹن میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ریسکیو یونٹس کے ذریعے کیوڈی کو ایک سوراخ سے باہر نکالا گیا اور پھر ایمبولینس میں لے جایا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Turkey
  • Share this:
    انقرہ : ترکی اور شام میں 6 فروری کو آئے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی کارکن ہزاروں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ہفتہ کی شروعات میں جنوب مشرقی ترکی اور شمالی شام میں آئے تباہ کن زلزلوں کے 147 گھنٹے بعد اتوار کی صبح انطاکیہ میں ایک 10 سالہ بچی کیوڈی کو بچایا گیا۔ استنبول میٹرو پولیٹن میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ریسکیو یونٹس کے ذریعے کیوڈی کو ایک سوراخ سے باہر نکالا گیا اور پھر ایمبولینس میں لے جایا گیا۔

    ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امدادی کارکنوں نے ہفتے کے روز منہدم عمارتوں کے ملبے سے ایک کنبہ سمیت کئی زندہ بچ جانے والوں کو باہر نکالا۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس کے ذریعہ کیپچر کئے گئے فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 45 سالہ سیوگی کولاک کو گزشتہ پیر کے 7.8 شدت کے زلزلے کے 135 گھنٹے بعد ایک منہدم عمارت سے بچایا جا رہا ہے۔ استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی کی جانب سے شیئر کئے گئے ایک اور فوٹیج میں 7 سالہ اسرا تہلمی کو 136 گھنٹوں کے بعد ملبے سے باہر نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

    وہیں زلزلے کے بعد امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں کوتاہیوں کی وجہ سے ترک حکومت کے خلاف لوگوں کی ناراضگی بڑھتی نظر آ رہی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی تسلیم کیا تھا کہ ابتدائی ردعمل میں سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی وجہ سے کچھ جگہوں تک پہنچنا مشکل ہو گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ترکی اور شام میں 24 سال بعد ایسا بھیانک زلزلہ آیا ہے۔ اس سے پہلے 1999 میں شمال مغربی ترکی میں زلزلے سے تباہی ہوئی تھی، جس میں 17 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 2023 کے زلزلے سے ہزاروں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ امدادی کارکن اب بھی متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نبھا رہا دوستی کا وعدہ، ترکی ۔ شام کو بھیجی بڑی امداد، جانئے کیا کیا گیا


    یہ بھی پڑھئے: 'جیسے کوئی اپنا مل گیا ہو'، ترکی میں زلزلہ متاثرین کیلئے 'فرشتہ' بنی ہندوستانی فوج



    اس کے بعد بھی ترکی میں زلزلے کے جھٹکے مسلسل محسوس کئے جا رہے تھے۔ زلزلے کے بعد اب تک 100 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: