ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی اور روس کے درمیان میزائل معاہدہ،ناٹو کا ترکی سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کی اپیل

ترکی اور روس کے درمیان طے ہونے والے ایک دفاعی معاہدہ کے تحت ترکی روس سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 15, 2018 01:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترکی اور روس کے درمیان میزائل معاہدہ،ناٹو کا ترکی سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کی اپیل
یہ معاہدہ 2.5 بلین امریکی ڈالرز مالیت کا ہے

بروسیلز۔ترکی اور روس کے درمیان طے ہونے والے ایک دفاعی معاہدہ کے تحت ترکی روس سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدے گا۔


اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے ملک کے ایئر ڈیفنس نظام کو مضبوط بنانے کے لیے روسی زمین سے فضا میں مارنے والے میزائل نظام S-400 ٹرائمف خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ 2.5 بلین امریکی ڈالرز مالیت کا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ بات مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ آیا ترکی اس معاہدہ کو مکمل کر چکا ہے یا ابھی اس پر عملدرآمد کیا جانا باقی ہے

دوسری جانب ناٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکی کو اس معاہدہ کے حوالہ سے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔

First published: Feb 15, 2018 01:38 PM IST