ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی کے صدر طیب اردگان نےعمران خان کومبارکباد دیتے ہوئے تعلقات مستحکم ہونے کی امید جتائی

ترکی صدر طیب اردگان نے فون پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اورترکی کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

  • Share this:
ترکی کے صدر طیب اردگان نےعمران خان کومبارکباد دیتے ہوئے تعلقات مستحکم ہونے کی امید جتائی
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان: فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق کرکٹر اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم عہدہ کا حلف لینے کے بعد ترکی کے صدر طیب اردگان نے انہیں ٹیلی فون کرکے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اطلاعات کے مطابق ترکی صدر طیب اردگان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اورترکی کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔  انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


عمران  خان نے اپنے حریف پاکستان مسلم لیگ - نواز (پی ایم ایل-این) کےامیدوارشہبازشریف کوشکست دے کروزیراعظم کی کرسی سنبھالی ہے۔ جمعہ کے روزعمران خان فلور ٹسٹ میں شہباز شریف کو شکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔





واضح رہے کہ 25 جولائی کو پاکستان میں ہوئے عام انتکابات میں عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔ سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کے باوجود وہ اکثریت کے اعدادوشمارسے دور تھی۔ اس میں 9 آزاد ممبران اسمبلی کے شامل ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر125 ہوگئی تھی۔ پاکستان میں حکومت بنانے کے لئے 172 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اورعمران خان کی پارٹی کو 176 ووٹ حاصل ہوچکے ہیں۔


(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)
 
First published: Aug 19, 2018 03:47 PM IST