اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کیاخطاب، چھیڑا مسئلہ کشمیر، کہی یہ باتیں

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان (فائل فوٹو: ٹوئٹر: رجب طيب أردوغان)

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان (فائل فوٹو: ٹوئٹر: رجب طيب أردوغان)

    Turkish President Erdogan Rakes Up Kashmir Issue; حالیہ برسوں میں ترک رہنما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا حوالہ دیا ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • INTER, IndiaTURKEY TURKEY TURKEY TURKEY TURKEY
    • Share this:
      Turkish President Erdogan Rakes Up Kashmir Issue: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان (Recep Tayyip Erdogan) نے منگل کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے عالمی رہنماؤں سے خطاب کے دوران ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ہے۔ پاکستان کے قریبی اتحادی اردگان نے عام اجلاس میں کہا کہ ’’ہندوستان اور پاکستان نے 75 سال قبل اپنی خودمختاری اور آزادی قائم کرنے کے بعد بھی ایک دوسرے کے درمیان امن اور یکجہتی قائم نہیں کی ہے۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ ہم امید کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ کشمیر میں ایک منصفانہ اور مستقل امن اور خوشحالی قائم ہو‘‘۔

      ان کا یہ تبصرہ جمعہ کو ازبک شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) سے ملاقات کے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت کے بعد آیا ہے۔ اس دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

      حالیہ برسوں میں ترک رہنما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا حوالہ دیا ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے۔



      یہ بھی پڑھیں: 


      ماضی میں ہندوستان نے ان کے ریمارکس کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی کو دوسری قوموں کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے اور اپنی پالیسیوں پر مزید گہرائی سے غور کرنا چاہیے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: